پاکستان

علامہ امین شہیدی کا وفاق المدارس الشیعہ سمیت ایم ڈبلیوایم اور شیعہ علماءکونسل پر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ احمد لدھیانوی سے ملاقاتوں کا الزام

شیعیت نیوز: اُمت واحدہ کے سربراہ علامہ امین شہیدی نے مجلس وحدت مسلمین ، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور وفاق المدارس الشیعہ کے رہنماؤں پہ بھی ملعون لدھیانوی و کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ سے ملاقاتوں کا الزام عائد کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق دورہ وزیرستان کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سے اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ امین شہید ی، علامہ عارف واحدی اور علامہ افتخار نقوی شدیدعوامی تنقید کی زد پرتھے جس کے بعد گزشتہ روز علامہ امین شہید ی نےشیعہ قتل عام میں ملوث ملعون زمانہ دہشت گرد احمد لدھیانوی کے ہمراہ دورہ وزیرستان کے بعد اٹھنے والے سوالات کا جواب دیتے ہوئےا پنے فیس بک پیج پر لائیو پیغام میں کہا کہ پیغام پاکستان بیانیہ کی تشکیل کے دوران شیعہ قوم کے تین طبقات ہر فورم پر شریک اور موجود تھے ۔ ان طبقات میں ۲ شیعہ سیاسی جماعتیں مجلس وحدت مسلمین و شیعہ علماءکونسل اورتیسرے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے لوگ شامل تھے ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پیغام پاکستان بیانیہ کی تشکیل کے وقت صرف ۲ میٹنگز میں شرکت کی جو کہ اسلامک یونیورسٹی اسلام آبا د میں منعقد ہوئی اور ان میٹنگز میں سپاہ صحابہ کا کوئی بندہ موجود نہ تھا جبکہ شیعہ طبقات کے اہم لوگ جب بھی میٹنگز میں گئے تو ان ساتھ کالعدم سپاہ صحابہ کے لوگ بھی شریک تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیغام پاکستان بیانیہ ایک بہت اچھا اور اہم بیانیہ ہے جو تکفیریت کی نفی کرتا ہے اور اس ملک میں تکفیر کرنے والوں کیخلاف سزا کا تعین کرتا ہے ۔دوسری جانب علامہ امین شہید ی کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی بھی سطح پر تکفیری دہشت گردوں کے ساتھ کوئی میٹنگ نہیں کی ہے اور نہ ہی کسی ایسے پروگرام میں شرکت کی ہے کہ جس میں کالعدم تکفیری دہشت گر د شریک ہوئے ہوں ۔ وہیں دوسری جانب شیعہ علماء کونسل اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے اس معاملے پر تاحال چپ سادھ رکھی ہے اور ان کی خاموشی کئی سوالوں کو جنم دے رہی ہے ۔

انہوں نے کیا کہا آپ خود ملاحظہ کریں:

متعلقہ مضامین

Back to top button