پاکستان

ہم نے اگر پاکستان بنایا تھا تو اسے بچانے کی ہمت بھی رکھتے ہیں، فیصل رضا عابدی

شیعیت نیوز: چیئرمین وائس آف شہداء و سابق سینیٹر سید فیصل رضا عابدی نےادارہ جامعہ باقر العلوم مغلپورہ لاہور میں ’’پیغام پاکستان کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے اجداد نے قربانیوں کے بعد حاصل کیا تھا، اسے کسی ایرے غیر کے ہاتھ سے تباہ نہیں ہونے دیں گے، ہم نے اگر پاکستان بنایا تھا تو اسے بچانے کی ہمت بھی رکھتے ہیں۔ اس موقع پر علامہ محمد حسین اکبر (سربراہ ادارہ منہاج الحسین)، جاوید حسین (نیویارک)، پیر سید طاہر سجاد کاظمی زنجانی، پیر سید نوبہار شاہ، علامہ رشید ترابی، علامہ نواب حیدر عابدی، ملک شوکت اعوان (صدر شیعہ علماء کونسل، لاہور) اور دیگر علماء، عمائدینِ ملت و مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

علامہ محمد حسین اکبر کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم نے بنایا تھا اور پیغام پاکستان کانفرنس کا مقصد اتحاد امت ہے، ہم نے ہمیشہ وحدت کی بات کی ہے اور اتحاد امت کیلئے ملت جعفریہ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا تکفیریت نے پاکستان کا سب سے زیادہ نقصان کیا، جس کی حوصلہ شکنی کیلئے تمام مکاتب فکر نے اتحاد کا مظاہرہ کیا اور آج تکفیریوں کو منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں مل رہی۔ فیصل رضا عابدی کا مزید کہنا تھا کہ پیغام پاکستان امن کا پیغام ہے اور ہم اتحاد سے ہی پاکستان دشمنوں کی سازشیں ناکام بنا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button