امریکی وزیر خارجہ کی سعودی بادشاہ اور ولیعہد سے ملاقات

15 جنوری, 2019 00:00

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ریاض میں سعودی حکمراں شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقات کی۔ مائیک پومپیو شام اور یمن تنازع، ایران کی دھمکیوں اور سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی ردعمل کے بعدمشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں۔

ریاض میں سینئر سعودی حکام سے بات چیت میں مائیک پومپیو نے یمن میں جاری خانہ جنگی کے سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کے خلاف علاقائی کوششیں جاری رکھنے، امن، ترقی اور سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کی ضرروت پر بات کی۔

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق مائیک پومپیو نے گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے میں جمال خاشقجی کے قتل کی قابل اعتماد تحقیقات کی اہمیت کو بھی واضح کیا۔

6:09 صبح مارچ 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔