پاکستان

ڈی ایچ کیو ہسپتال پاراچنار میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے خلاف سیاسی سماجی اور شیعہ تنظیموں کا اسلام آباداور پاراچنار پریس کلب پر احتجاج

شیعیت نیوز: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور پاراچنار پریس کلب کے باہر مختلف سیاسی سماجی اور شیعہ تنظیموں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں عملے کی کمی اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن نہ ہونے کے خلاف شہریوں نے اسلام آباد اور پاراچنار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت سٹاف اور دیگر سہولیات کی کمی کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ پاراچنار پریس کلب پر خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر حیدری، علامہ مزمل حسین، ابرار جان طوری، شفیق طوری، احمد حسین اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاراچنار کے عوام کے ساتھ ناانصافیاں ہو رہی ہیں۔ ہسپتال میں عرصہ دراز سے سٹاف اور سہولیات کی کمی ہے، مگر بارہا مطالبات کے باوجود یہ کمی پوری نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی بار بار سرکاری اعلانات کے باوجود ہسپتال کی اپ گریڈیشن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کی پسماندگی کے ذمہ دار حکمران ہی ہیں، جنہوں نے ان علاقوں کو مسلسل نظر انداز کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار میں سٹاف اور دیگر سہولیات کی کی کمی پوری نہ کی گئی، تو ہم صوبائی اور مرکزی سطح پر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button