پاکستان

علی رضاعابدی کے قتل کی کڑیاں مل رہی ہیں، مجرم جلد گرفتار ہوں گے، شہریار آفریدی

شیعیت نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کراچی کے دورے پر پہنچے اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی۔ انہیں ایم کیو ایم کے سابق رہنما علی رضا عابدی کے قتل کی تحقیقات پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کریں گے اور اس حوالے سے حکومت و اپوزیشن میں مکمل اتفاق رائے ہے، علی رضا عابدی کے قتل کے واقعے کی کڑیاں مل رہی ہیں اور مجرم جلد گرفتار ہوں گے، ہر زوایہ سے تحقیقات کی جارہی ہیں، باہر کے اور اندر کے تمام عناصر کو دیکھا جارہا ہے۔بعد ازا ں شہریار آفریدی نے شہید علی رضا عابدی کے گھرجاکر ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button