شہید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی زیر اقتداءادا، علامہ راجہ ناصرعباس سمیت مختلف سیاسی شخصیات کی شرکت
شیعیت نیوز: شہر قائد میں گذشتہ شب کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے سابق رکن قومی اسمبلی ، تکفیریت کے خلاف اور شیعہ مسنگ پرسنزکےحق میں توانا آواز سید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور شہریوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والےشیعہ سابق رکن قومی اسمبلی سید علی رضا عابدی کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 4 میں واقع جنازہ امام بارگاہ یثرب میں ادا کی گئی۔ علی رضا عابدی کی نماز جنازہ علامہ حسن ظفر نقوی کی زیر اقتداءاداکی گئی، نماز جنازہ میںمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ احمداقبال رضوی، علی حسین نقوی، ایم کیو ایم، پاک سرزمین پارٹی، مسلم لیگ (ن)، عوامی نیشنل پارٹی سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
نماز جنازہ کے بعد علی رضا عابدی کا جسد خاکی ڈیفنس قبرستان لے جایا گیا، جہاں ان کی تدفین کر دی جائے گی۔ واضح رہے کہ منگل 25 دسمبر کو کراچی کے علاقے خیابان غازی میں گھر کے باہر موٹر سائیکل پر سوار دو دہشتگردوں نے علی رضا عابدی کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے وقت علی رضا عابدی گاڑی میں اکیلے تھے، انہیں 4 گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔