پاکستان
تکفیری دہشت گردوں کے پشت پناہ ملا طاہر اشرفی کے اکاونٹس میں مغربی ممالک سے مشکوک ٹرانزکشن کا انکشاف
شیعیت نیوز: تکفیری دہشت گردوں کے سہولت کار اور پشت پناہ , نام نہاد پاکستان علماء کونسل کے سربراہ ملا طاہراشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر اشرفی کیخلاف امریکہ، جرمنی ,فرانس ,سعودیہ عرب و دیگر مغربی ممالک سے رقوم لینے کے الزام کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ایف آئی اے نے طاہر اشرفی کو 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھی بھجوایا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر اشرفی کے خلاف تحقیقات ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ کر رہا ہے، تحقیقات کا دائرہ کار کئی اور اہم شخصیات تک بھی پھیل سکتا ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملا طاہر اشرفی مغربی ممالک سے حاصل کردہ یہ رقوم پاکستان میں کالعدم دہشت گرد گروہوں کی مالی امداد کے لئے استعمال کرتا رہا ہے