ایران

خطے میں امریکی موجودگی ہمیشہ دہشت گردی کے فروغ کا سبب رہی،ایران

شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی ہمیشہ بدامنی اور دہشت گردی کے فروغ کا سبب رہی ہے۔
 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امریکی موجودگی ہمیشہ بدامنی اور دہشت گردی کے فروغ کا سبب رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجودگی کا جواز بناتا رہتاہے۔ قاسمی نے کہا کہ مختلف تحقیقات سے یہ بات سامنے آچکی ہے کہ خطے کو امریکہ اور دیگر ممالک کی موجودگی سے سوائے کشیدگی اور اختلافات کے کوئي اور فائدہ نہیں  پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button