کوئی بھی ہماری دوستی کی پیشکش کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ۔ آرمی چیف جنرل باجوہ
شیعت نیوز: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن ہی سب کے مفاد میں ہے، دوستی کی پیشکش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، جنگوں سے تباہی اور نقصان ہوتاہے، مذاکرات ہی مسائل کے حل کا واحدراستہ ہیں، نئی نسل کو آگے بڑھنا اور پھلنا پھولناہے۔پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک نیول اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈسے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک میں موجود امن بہت بھاری قیمت چکا کر حاصل کیا گیاہے، ہماری مسلح افواج،لاء انفورسمنٹ ایجنسیزنے امن و امان کی بحالی کے لئے بہت بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں اور اپنےخون سےقیمت چکائی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ابھی باقی ہے، افغانستان میں مستقل امن کے لئے سر توڑ کوششیں کر رہے ہیں۔اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔








