ایران

ایرانی نائب وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دنیا کےمسائل امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں

ایرانی نائب وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دنیا کےمسائل امریکہ کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں
ایرانی نائب وزیرخارجہ کی روسی ہم منصب سے ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال
اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف سے خطے اور بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
شیعیت نیوز(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کارسید عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اکثر معاملات پر تہران اور ماسکو کے نظریات میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور روس سمجھتے ہیں کہ دنیا کے زیادہ ترمسائل امریکا اور اس کے اتحادیوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔
عباس عراقچی نے جوہری معاہدے کے حوالے سے روس کے موقف کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اس معاہدے کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ ماسکو اور تہران کے درمیان سفارتی سطح پر صلاح و مشورے کا عمل مستقبل کی بنیادوں پر جاری رکھے جانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران کے درمیان صلاح و مشورے کا عمل نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے اور دنیا کی سلامتی کے تحفظ اور ترقی میں بھی مددگار ثابت ہو گا۔
سرگئی ریابکوف نے مزید کہا کہ روس اور ایران ایک دوسرے کے قابل اعتماد شریک ہیں اور ان کا ملک عالمی سطح پر ایران کے تعاون کا شکر گزار ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک ایران کے خلاف امریکی یک طرفہ پابندیوں کو روکنے کی کوشش جاری رکھے گا اور ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کا پختہ ارادہ رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اپنے دورہ ماسکو سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے سوئیڈن کا بھی دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی عہدیداروں سے جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
سید عباس عراقچی نے اسٹاک ہوم میں سوئیڈش وزیر خارجہ مارگوٹ والسٹروم کے علاوہ یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کونسل کے صدر کارل بیلٹ اور آئی اے ای اے کے سابق سربراہ ہائینس بلیکس سے بھی ملاقات کی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے یورپی حکام پر زور دیا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت میں عملی اقدامات انجام دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button