پاکستان

احسان اللہ احسان کوپھانسی کیوں دیں وہ کسی کے قتل میں براہِ راست ملوث نہیں،جنرل (ر)امجد شعیب کی طالبان ترجمان کی ترجمانی

شیعیت نیوز: سابق فوجی جنرل اور دفاعی تجزیہ نگار امجد شعیب طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کی ترجمان بن کر میڈیا پر آگئے ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں انہوں نے کہاہے کہ احسان اللہ احسان نے براہِ راست کسی دہشت گردی میں حصہ نہیں لیا وہ بس طالبان کا ترجمان تھاتو اسے پھانسی کیوں دیں؟واضح رہے کہ تکفیری طالبان دہشت گردوں نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہ معصوم بچوں، بزرگوں، جوانوں، خواتین اور سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو بے دردی سے نشانہ بنایا ہے،افسوس یہ ہے کہ جنرل امجد شعیب جیسے لوگ بھی شہدائے پاکستان کے قاتلوں کے دفاع میں میدان میں آگئے ہیںاسی لئے اب تک پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نا ہوسکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button