پاکستان

چیئرمین وائس آف شہداءفیصل رضا عابدی پر فردجرم عائد

شیعیت نیوز: چیئرمین وائس آف شہداءسابق سینیٹرفیصل رضا عابدی پر انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ پاکستان میں نظام انصاف پر تنقید کے جرم میں فیصل رضا عابدی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت میں سماعت کے دوران فیصل رضا عابدی نے صحت جرم سے انکار کیا۔ ان کے وکیل نے جج سے درخواست کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے تاہم ان کو اسپتال منتقل کیا جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے اور کہا کہ ضرورت پیش آنے کے بعد منتقلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت نے 13 اکتوبر کو فیصل رضا عابدی کی جانب سے چیف جسٹس کے بعض اقدامات پر تنقید کے جرم میں مقدمہ درج کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ فیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کا ایک مقدمہ پہلے سے ہی سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button