ایران

اسرائیل کے کسی بھی ممکنہ حملے کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صیہونی حکومت کو علاقائی مشکلات اور بحرانوں کی اصل جڑ قرار دیتے ہوئے کہا اسرائیلی ناجائز حکومت انتہائی بے شرمی اور مضحکہ خیز انداز میں علاقائی استحکام کے لئے پریشان ہونے کا ڈرامہ کررہی ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا تھا ایران کے اندر فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

بہرام قاسمی نے نیتن یاہو کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کے خلاف قدم اٹھانے کے لئے صہیونی جابر اور فاسد حکمرانوں میں جرات نہیں۔

انہوں نے کہا ایک خودمختار اور آزاد ملک کے خلاف نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی دھمکیوں کے زمرے میں آتی ہیں جنہیں ہم یقینی طور پر عالمی فورم پراٹھائیں گے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ خطے کے مسائل و مشکلات اور بحرانوں کی اصل وجہ صہیونیوں کی جارحیت اور ان کا ناجائز قبضہ ہے.
صیہونیوں نے مشرق وسطی میں غریب قوموں پر متعدد جنگیں مسلط کیں، بے گناہ انسانوں کا قتل عام کیا اور اب ڈرامائی انداز میں خطے کے استحکام کے لئے پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی غاصب حکومت مقبوضہ علاقوں میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ اور مزاحمتی تحریک کے سامنے بے بس ہوچکی ہے۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اچھی طرج جانتے ہیں کہ ایران کو دھمکانا اسرائیل کے بس میں نہیں ہے، کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرقسم کے ممکنہ حملوں کا دندان شکن جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button