پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان،کالعدم سپاہ صحابہ کے 10خطرناک دہشت گرد گرفتار،بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمد

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی اور داعش کےخطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈاسٹرائیک آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ صدر کی حدود میں SHO تھانہ صدر نصیب الرحمن نے ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کرتے ہوئے 134 مکانات کی تلاشی لی گئی اور 10 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن 3 پستول، 6 رائفل اور 41 کارتوس برآمد کر لئے۔ جبکہ 1 کرایہ دار کے خلاف متعلقہ تھانے میں رجسٹریشن نہ کرانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا، پولیس حکام کے مطابق گرفتاردہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button