عراق

بغداد پر داعش کے حملے کا منصوبہ ناکام

بغداد میں عوامی رضاکار فورس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ انٹیلی جینس اطلاعات کی بنیاد پر کی جانے والی ایک کارروائی کے دوران جرف النصر نامی علاقے میں داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔کہا جارہا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے یہ اسلحہ و گولہ بارود دارالحکومت بغداد کو نشانہ بنانے کے لیے یہاں چھپایا تھا۔عراقی سیکورٹی فورس نے ایک اور کارروائی کے دوران مغربی صوبے الانبار میں داعشی دہشت گردوں کے زیر استعمال سات سرنگیں اور متعدد خفیہ ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔دہشت گردوں کی شکست اور ان کا نیٹ ورک ٹوٹ جانے کے باوجود داعش کے کچھ باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف شہروں میں اب بھی موجود ہیں اور گاہے بگاہے غیر منظم دہشت گردانہ حملے کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button