یمن

یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملے

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ کے علاقے باقم کو سب سے زیادہ جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے میزائل یونٹ اور توپ خانے کی جانب سے بھی صوبے صعدہ کے سرحدی شہر منبہ پر شدید گولہ باری کی گئی ہے۔

دوسری جانب یمنی فوج نے صوبے البیضا کے علاقے الناطع میں داخل ہونے کے لئے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں مین سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔ یمنی فوج نے مآرب میں بھی سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں بھی سعودی فوج کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے متعدد سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کے تمام تر محاصرے کے باوجود یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی دفا‏عی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button