پاکستان

حیدرآباد،پولیس کی اہم کاروائی ، کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی داعش کا خطرناک دہشت گرد شاہزیب گرفتار

شیعیت نیوز: حیدر آباد میں سکیورٹی اداروں کی کاروائی میں کالعدم لشکر جھنگوی داعش کا خطرناک دہشت گرد گرفتار،سخی پیر پولیس نے آپریشن کے دوران ملزم شاہزیب کو گرفتار کرلیا، تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور داعش کا انتہائی خطرناک دہشت گردشاہزیب سے کلاشنکوف اور دو کریکر سمیت بڑی تعدادمیں گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، دہشت گرد شاہزیب پولیس کو مختلف وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس ذرائع کے مطابق مجرم شاہزیب افغانستان سے ٹریننگ یافتہ ہے، شاہزیب 2برس قبل لیبرٹی چوک پر نجی بینک ڈکیتی میں بھی ملوث ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button