پاکستان

بولان: مچھ میں کالعدم سپاہ صحابہ وداعش کے دہشت گردوں کی فائرنک 1شیعہ ہزارہ کان کن شہید ایک زخمی

شیعیت نیوز: بولان کے علاقے مچھ میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ کان کن نو رعلی کو شہید جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا، شہیدہونے والے کان کن کا تعلق شیعہ ہزارہ قبیلے سے تھا ، زخمی کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ کان کن نور علی کو کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے ، شہید کی میت علمدار روڈ منتقل کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے دوسرے شیعہ کان کن کو طبی امدادکیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ بلوچستان میں تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ ، لشکر جھنگوی اور داعش سے وابستہ نیٹ ورک طویل عرصے سے شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی منظم کاروائیوں میں مصروف ہے، جن کے خلاف کوئٹہ مستونگ اور دیگر اضلاع میں سکیورٹی ادارے پہلے بھی کامیاب آپریشنز کرچکے ہیں لیکن مچھ میں رونما ہونے والا شیعہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ سکیورٹی اداروں کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ، امید ہے کہ سکیورٹی ادارے کوئٹہ ، مستونگ اور دیگر علاقوں کی طرح مچھ میں بھی قائم دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خلاف فوری اور موثرکاروائی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button