پاکستان

لاہور میں خاتون خودکش بمبار کے داخلے کی اطلاع، مساجد ،امام بارگاہوں ودیگرمقامات پر سکیورٹی سخت

شیعیت نیوز:  پنجاب بھر میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق کالعدم بی ایل اے کی خاتون خودکش بمبار کراچی میں چینی قونصل خانے کی طرح لاہور میں بھی حملہ کر سکتی ہے، لہٰذا حساس تنصیبات سمیت حساس عمارتوں پر سکیورٹی کے فول پروف اقدامات کئے جائیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کلفٹن میں پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے چینی قونصل خانے پر حملے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔ مراسلے کے بعد لاہور میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں پر بھی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، پارکس اور سیاحتی مقامات پر بھی سکیورٹی انتہائی سخت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button