مقبوضہ فلسطین

عرب ممالک کو ایران کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کےلیے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔

فلسطینی تنظیم حماس نے ایک بیان میں مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایران کے ٹھوس اور جراتمندانہ مؤقف اور اسی طرح فلسطینی عوام کی جد وجہد کی حمایت پر ایران کی قدردانی کرتے ہوئے اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم کے خلاف فلسطینی عوام کی استقامت اور پائیداری کی حمایت کرکے فلسطینی عوام کے حوصلوں کومزید بلند کیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں واپسی مارچ پر مبنی ریلیوں میں ہونے والے فلسطینی شہیدوں اور زخمیوں کے ساتھ ایران کی ہمدردی اور غزہ کے محاصرے کو ختم کرانے کے سلسلے میں ایرانی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے اور عرب ممالک کو بھی ایران کی طرح فلسطینی عوام کی حمایت نیز فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button