لوئر کرم،صدہ جنڈری کے مقام پر زائرین امام حسین ؑ کی بس پر کالعدم سپاہ صحابہ داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا پتھراؤ
شیعیت نیوز: لوئر کرم ایجنسی کے علاقے صدہ جنڈری کے مقام پر زائرین امام حسین ؑ کی بس پر کالعدم سپاہ صحابہ ، لشکر جھگنوی اور داعش کے تکفیری دہشت گردوں کا پتھراؤ، تفصیلات کے مطابق اربعین امام حسین ؑ پر کربلا جانے والے زائرین کی کرم ایجنسی واپسی پر صدہ جنڈری کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے تکفیری دہشت گردوں نے بس پر شدید پتھراؤکیا تاحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں، بس ڈرائیور نے ماہرانہ ڈرائیونگ کے نتیجے میں زائرین کو صدہ سے فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
کرم ایجنسی کے شیعہ اکابرین نےمطالبہ کیاہےکہجندڑی کے مقام پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی طرف سے ہونے والی دہشتگردی کا نوٹس لیا جائے،ہماری بقا انسانیت اور وطن کی سلامتی میں ہے، ضلع کرم میں جب بھی اسلام و انسانیت یا شیعہ سنی فسادات کے خاتمے کی بات شروع ہوتی ہے تو اسی دوران لوئر کرم جندڑی کے کالعدم تنظیموں کے انتہا پسند عناصر اپنے علاقے میں مردانگی دکھاتے ہوئے زائرین پر پتھراؤ کرتے ہیں اور گالیاں دیتے ہیں، داعش و طالبان کے حامیوں کے خلاف بھرپور آپریشن ہونا چاہئے ۔ جب تک ضلع کرم میں کالعدم تنظیموں کے حامی موجود ہے تب تک امن برقرار نہیں ہوسکتا۔ حکومت سے پر زور اپیل کرتے ہے کہ دہشتگردوں کو فورا گرفتار کیا جائے،زائرین کے قافلوں پر پتھراؤ قابلِ افسوس ہے۔








