پاکستان

بھارت طاقت کے زور پر کشمیری عوام کے حقوق نہیں دبا سکتا، صدر مملکت عارف علوی

شیعیت نیوز: صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت کو مذاکرات کی میز پر آنا ہو گا، خطے کے مسائل جنگ سے نہیں مذاکرات سے حل ہوں گے۔ بھارت طاقت کے زور پر کشمیریوں کے حقوق نہیں دبا سکتا، ہماری امن کی کوششوں کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کا آغاز ہو گیا ہے، نمائش میں امریکا،برطانیہ ،روس اور چین سمیت 50 ملکوں کے ڈھائی سو سے زائد وفود شریک ہیں۔ صدر عارف علوی نے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، اپنے دفاع کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے، حکومت نئے پاکستان کےحصول کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے میں پاک فوج کا کردار انتہائی اہم ہے، دہشتگردی کے خلاف پاکستانی فوج دنیا کی تجربہ کار ترین فورس ہے، دہشتگردوں نے ہماری معیشت کو بہت نقصان پہنچایا، پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنےکی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ افغان جنگ کے 32 لاکھ متاثرین کو پاکستان میں پناہ دی گئی، پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم مقام پر واقع ہے، پاکستان ایک پُرامن ملک ہے، ہمارے ہتھیار دفاع کے لیے ہیں، عوام کی فلاح وبہبود اور ان کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے، خطے کی ترقی علاقائی امن و امان سے وابستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button