مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی وزیر کی حماس رہنما کو قتل کرنے کی دھمکی

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کے وزیر تعمیرات و ہائوسنگ ہائوو گالانت نے حماس کے غزہ میں سربراہ یحییٰ السنوار کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔اس موقع پر بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر پبلک سیکیورٹی گیلاد اردان نے کہا کہ اسرائیل غزہ کو دوبارہ قبضے میں لینے کے قریب ہے۔اردان نے بتایا کہ اسرائیل غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کے قریب تر ہے اور اس کو اب "دفاع سے پینترا بدل کر حملہ کرنے میں پہل کرنا ہوگی۔”

اسرائیل نے پچھلے دس سال کے دوران غزہ پر تین بار جارحیت کا محاذ کھولا ہے۔ سب سے 27 دسمبر 2008ء میں 21 دن کے لئے جارحیت کو جاری رکھا گیا جس میں 1436 فلسطینی باشندے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اس کے علاوہ 5400 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

دوسری جارحیت 14 نومبر 2012 سے شروع ہوئی جو کہ آٹھ دن تک جاری رہی۔ اسرائیل کی فوج نے 162 فلسطینیوں کی جان لے لی جبکہ 1300 زخمی ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ تیسری جارحیت سب سے لوگ تھی جو کہ 51 دنوں تک جاری رہی اور اس میں 2322 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 11 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہوئے۔پچھلے ہفتے کے دوران اسرائیلی فوج نے غزہ پر دو دن کی جارحیت شروع کی تھی جس کے دوران 14 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button