پاکستان

باجوڑایجنسی میں تکفیری دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ داعش کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کا دھماکا، 2 افراد جاں بحق

شیعیت نیوز: خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میںکالعدم تکفیری دہشت گردجماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کے ہشت گردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے باجوڑ کی ناواگئی تحصیل کے علاقے چارمنگ میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس نصب کر رکھی تھی، جو عین اسوقت پھٹی جب قریب سے گاڑی گزری۔ دھماکے سے گاڑی میں موجود دونوں امان اللہ اور گل بدین نامی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ پاک افغان سرحدی علاقے میں ہونے والے دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button