پاکستان

وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جلوس میلاد النبیؐ میں شرکت ، شیعہ سنی علماءکی جانب سے استقبال

شیعیت نیوز: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے اسلام آباد کے جلوس میلاد النبیؐ میں خصوصی شرکت کی، مرکزی امام بارگاہ اثناءعشری جی سکس ٹو کے باہر مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے لگائے گئے استقبالیہ کیمپ پر آمد کے موقع پر علمائے کرام نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر اہل سنت علمائے کرام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، بعد ازاں شہریارآفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ رسول خداؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر بلاتفریق رنگ و مسلک شیعہ سنی علمائے کرام کی جانب سےنکالےگئے جلوس میں شرکت کی، یہ وہ دن میں جو ہمیں آپس میں دوبارہ متحد کردیتے ہیں،جس طرح خداوند تعالیٰ نے بنی نو انسان کو 14 سو سال قبل رسول اللہ ؐ کی ذات اقدس کے سائے میں متحد کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button