فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی جارحیت، سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم

14 نومبر, 2018 09:25

اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل مفلوج ہوچکی ہے اور کشیدگی ختم کرنے کی ذمے داری نبھانے سے قاصر ہے۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ روز 7 فلسطینی شہید ہوگئے جس کے باعث دو دن کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 14 ہوگئی اور 30 سے زائد زخمی ہیں۔

ادھر مصر نے اسرائیل سے غزہ میں فوجی کارروائی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے بھی مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

8:56 شام جولائی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔