پاکستان

نئے پاکستان کی نئی حکومت کانیاءیوٹرن،یمن میں سعودی نوازمسلط شدہ منصورہادی حکومت کی بحالی کا عزم

شیعیت نیوز: 6ارب ڈالر کی سعودی امداد کے بدلےنئے پاکستان کی نئی حکومت کانیاءیوٹرن،یمن میں سعودی نوازمسلط شدہ منصورہادی حکومت کی بحالی کا عزم، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یمن کے تنازعہ کے حل کے لئے غیر متزلزل مدد فراہم کی جائے گی،یمنی صدر ہادی کی حکومت کی بحالی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے،ان خیالات کا اظہاروزیراعظم عمران خان نےیمن کے نئے سفیر محمد مطاہر الشہبی سے ملاقات کے دوران کیا،یمنی سفیر نے نئی حکومت کیلئے یمنی قیادت کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے یمن میں جلد از جلد قیام امن کی خواہش کا اظہار کیا۔ یمنی سفیر نے وزیراعظم کو یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت قیام امن کیلئے حمایت کا یقین دلایا۔

 وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان صدر عبدالرب منصور ہادی کی حکومت کی بحالی کی حمایت کرتا رہے گا۔ یمن کی صورتحال علاقائی امن کو متاثر کرتی ہے، مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں۔ مسئلے کے حل کیلئے عالمی سطح پر مزید مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔ یمن میں بدامنی کا خاتمہ خطے اور عالمی امن کے لئے ضروری ہے، عمران خان نے کہا کہ یمن کے تنازعہ کے حل کے لئے غیر متزلزل مدد فراہم کی جائے گی۔ یمنی صدر ہادی کی حکومت کی بحالی کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان صاحب انتخابات سے قبل یمن سعودی تنازعہ میں ثالثی کے کردار کی ادائیگی کے ببانگ دہل اعلانات کرتے ہیں لیکن اب اپنی حکومت کے قیام کے بعد اپنے موقف میں ایک مرتبہ پھر یوم ٹرم لیتے نظر آرہے ہیں،عمران خان کے نذدیک اگر غاصب سعودی نواز منصور عبد الرب ہادی کی ناجائز حکومت کی بحالی ہی یمن تنازعہ میں ثالثی کی کوشش ہے تو یہ موقف اور کوشش تو سابقہ مسلم لیگ ن کی حکومت بھی کرتی رہی ہے ایسے میں پاکستان کے 22کڑوڑ عوام تبدیلی کا نعرہ لگانے والے وزیر اعظم عمران خان سے سوال کرنے میں حق بجانب ہیں کہ کیا ہم نےآپ کو نواز شریف حکومت کی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے ووٹ دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button