چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی اقدامات پر غور

23 اکتوبر, 2018 09:22

شیعیت نیوز:ڈی جی رینجرز سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکیورٹی پلان کا مکمل جائزہ لیاگیا حکومتی احکامات کی روشنی میں ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کی جائے ،میجرجنرل محمد سعید
ڈی جی رینجرز (سندھ) کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی اجلاس میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیا۔ ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) میں اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران چہلم حضرت امام حسینؑ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیاگیاتاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے دوران منعقد کی جانے والی مجالس اور جلوسوں کے ساتھ ساتھ حساس تنصیبات کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے گا ۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے دیے گئے احکامات کی روشنی میں مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے اور اسٹریٹ کرائمز کے تدارک کے حوالے سے مرتب کی گئی حکمت عملی کا بھی ازسرنوجائزہ لیا۔ اس موقع پر عوام سے اپیل کی گئی کہ صوبے بھر میں امن وا مان قائم رکھنے کے لیے مروجہ قوانین اور ضابطہ اخلا ق کی پاسداری کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاون کرتے ہوئے کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

10:06 صبح جون 19, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔