پاکستان

ضلع بہاولنگر تحصیل فورٹ عباس میں مجلس عزاپر پولیس کا حملہ خواتین ومردعزاداروں پر بہیمانہ تشدد، متعدد عزادار گرفتار

شیعیت نیوز: تحریک انصاف کی پنجاب حکومت بھی ن لیگی حکومت کے نقش قدم پر،ضلع بھاولنگر تحصیل فورٹ عباس چک 242 میں پولیس گردی کا بدترین واقعہ ، مجلس عزاءپر پولیس کا حملہ ، خواتین ومرد عزاداروں پر بہیمانہ تشدد ، متعدد عزادروں کی حالت تشویش ناک تفصیلات کے مطابق  ڈی پی او سے مجلس عزاکے انعقاد کی اجازت حاصل ہونے کے باوجود بھاولنگر کی تحصیل  فورٹ عباس چک 242 میں پولیس نے واحد شیعہ گھرانے میں ہونے والی مجلس عزاپر چڑھائی کردی، عینی شاہدین کے مطابق  مجلس شروع ہوئی تھی کہ اے ایس آئی نفری کے ہمراہ پہنچ گیا، پولیس نے ذاکر کو اسٹیج سے اتارا ہتھکڑی لگائی جس پر نزاع کی صورتحال بن گئی، 20 نامزد افراد پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، 9 گرفتار ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب میں برسراقتدار تحریک انصاف کی حکومت بھی مسلم لیگ نواز کی حکومت کی پیروی کرتے ہوئے عزاداری کے اجتماعات پر حملہ آور ہے، آئے روز کسی نا کسی علاقے سے مجالس عزاپر پولیس کے حملے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں لیکن تحریک انصاف کی قیادت ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ، اس صورتحال میں پنجاب بھرمیں مومنین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button