پاکستان

زائرہ زبیدہ خانم کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے خلاف زہرانقوی کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

شیعیت نیوز: جعفرآباد پولیس کے ہاتھوں زائرہ زبیدہ خانم کی ہلاکت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، قرارداد مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی کی جانب سے جمع کروائی گئی ، قرار داد کے متن میں کہاگیا کہ جعفرآباد پولیس نے زائرہ زبیدہ خانم کو شہید کیا۔اس المناک واقعہ کی شدید ترین الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔قرارداد میں وفاقی حکومت سے اس المناک واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت زمہ داران کے خلاف جلد تادیبی کارروائی عمل میں لائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button