مقبوضہ فلسطین

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں 146 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے

امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا، گروپ آف 77 کی سربراہی کے لیے جنرل اسمبلی میں بھاری اکثریت میں ووٹ ملے۔

اقوام متحدہ میں فلسطین کے حق میں 146 اور مخالفت میں 3 ووٹ پڑے۔

فلسطین اقوام متحدہ کے گروپ آف 77 کی سربراہی کرے گا، گروپ آف 77 میں چین سمیت اقوام متحدہ کے 134 ملک شامل ہیں۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں امریکی سفیرنکی ہیلے نے اسے اقوام متحدہ کی غلطی قراردیا اور کہا کہ ہم فلسطین کو ریاست نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button