سعودی عرب پر یمنی فوج کا زلزال ایک میزائل سے حملہ

15 اکتوبر, 2018 09:03

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے علاقوں عسیر اور نجران میں فوجی ٹھکانوں پر زلزال ایک قسم کے چار میزائل داغے گئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے اعلان کے مطابق زلزال ایک قسم کے تین میزائل عسیر میں اور ایک نجران میں سعودی فوجی ٹھکانوں پر فائر کیا گیا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے یمن پر سعودی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے اور یمنی فوج بیلسٹک میزائلوں سے سعودی جارحیت کا جواب دے رہی ہے۔

6:39 شام مارچ 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔