نیو کراچی میں تکفیری دہشت گردوں کے حملے میں شیعہ پولیس کانسٹیبل احمد عباس شہید
شیعیت نیوز: نیوکراچی کے علاقے نیوز کراچی میں تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ پولیس اہلکار سید احمد عباس رضوی کو شہید کردیا، مقتول اپنے والد کے ساتھ رکشے سے اتر رہے تھے کہ دھشتگردوں نے دل کے پاس گولی ماری،جسد خاکی امام بارگاہ شہدائے کربلاؑ انچولی منتقل کیاجارہاہے، تفصیلات کے مطابق نیوکراچی میں مسجد وامام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر 11ڈی کے نذیک سید احمد عباس رضوی ولد سید غضنفرمہدی کو تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیاہے، مقتول سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے اور نیو کراچی پولیس اسٹیشن میں تعینات تھے،
واضح رہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے مقتول کو ان کے گھر کے قریب اس وقت نشانہ بنایا جب وہ اپنے والدکے ہمراہ رکشے سے اتر رہے تھے،نامعلوم تکفیری دہشت گردوں نے ان کے سینے پر گولی ماری جو ان کے دل میں پیوست ہوگئی ،ایس ایچ او تھانہ نیوز کراچی کے مطابق وہ اس وقوعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں، فائرنگ میں ملوث ملزمان فرار ہوگئے ، جنکی تلاش جاری ہے ،روآں ہفتےمیں شیعہ پولیس اہلکارکو ٹارگٹ کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل سہراب گوٹھ کے علاقے میںبھی ایک شیعہ ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو نشانہ بنایا گیاتھا۔
اطلاعات کے مطابق شہید پولیس کانسٹیبل سید احمد عباس رضوی کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین مسجد وامام بارگاہ کاروان حیدری نیو کراچی میں اداکی جائے گی جبکہ تدفین قبرستان وادی حسین ؑمیں عمل میں آئے گی۔