ایران

سعودیہ کا امریکہ پر اعتماد سعودیہ کی تباہی کا پیش خیمہ بنےگا،ایران

شیعیت نیوز:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نےٹرمپ کی طرف سے سعودی عرب کی تحقیر اور تذلیل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بادشاہ کو تحقیر کرکے ثابت کردیا ہے کہ امریکہ قابل اعتماد نہیں اور سعودیہ کا امریکہ پر حد سے زیادہ اعتماد سعودیہ کی تباہی کا پیش خیمہ بنےگا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر نے واضح کردیا ہے کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے حمکراں امریکی ایجنٹ اور آلہ کار ہیں اور جب امریکہ چاہیے انھیں بادشاہت اور اقتدار سے الگ کرسکتا ہے۔ جواد ظریف نے کہا کہ امریکی صدرٹرمپ نے  سعودی عرب کے  بادشاہ شاہ سلمان کی تحقیر کرتے ہوئے کہا کہ  وہ دو ہفتہ بھی امریکی حمایت کے بغیر اقتدار میں نہیں رہ سکتا ۔ ظریف نے کہا کہ سعودی عرب حد سے زیادہ امیرکہ پر اعتماد کررہا ہے اوراس کی وجہ سے امریکہ اسلامی ممالک میں دہشت گردی اور عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے کہا کہ ہم ہمسایہ ممالک کے ساتھ اب بھی قریبی تعاون کے لئے آمادہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button