پاکستان

خیرپورکے تکفیری ملاوارث علی حیدری کی شبیہ تابوت رسول خداﷺاور امام حسن ؑکے خلاف ہرزہ سرائی

شیعت نیوز: کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی داعش کی عزاداری امام حسین ؑکے بعد شبیہ تابوت رسول خداﷺ اور نواسہ رسول ﷺحضرت امام حسن ؑسے تکلیف بھی سامنے آگئی ہے، کل تک جلوسوں کو بدعت کہنے والے آج خود جلوس مدح صحابہ نکالتے ہیں اور شبیہ تابوت ، زوالجناح اور تعزیہ وعلم پر واویلاکررہے ہیں ، خیرپور سے تعلق رکھنے والے تکفیری ملا وارث علی حیدری کا ریاستی اداروں سے روز شہادت رسول خداﷺاور امام حسن ؑ پر تابوت نکالنے پر اعتراض ، تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سرکردہ رہنما ملا وارث علی حیدری نے اعلیٰ سول وعسکری حکام کو خط لکھا ہے کہ 28صفر المظفرکو شیعہ مکتب فکر کی جانب سے رسول خداﷺ اور امام حسن ؑ کے جنازوں کو کاندھوں پر اٹھا کر بازاروں میں کھمایا جاتا ہے جس سے ہماری دل آزاری ہوتی ہے، لہذٰا ایسے جلوسوںپر پابندی عائد کی جائے ۔

واضح رہے کہ شبیہ تابوت رسول خداﷺاور دیگر آئمہ علیہم السلام اور تعزیہ جلوس ومجالس میں اٹھایاجانا کوئی نئی روایت نہیں یہ صدیوں پر محیط تاریخ رکھتی ہے، اس کا تعلق فقط خیرپور سے نہیں بلکہ یہ روایت برصغیر پاک وہند کے علاوہ ایران، عراق ، شام ، بحرین، سعودیہ، افریقہ ، یورپ اور دیگر ممالک میں قائم ہے جبکہ پاکستان کے متعدد شہروں میں متعدل ، خوش عقیدہ اور محبان اہل بیت ؑ اہل سنت ہزاروں کی تعدادمیں شبیہ تابوت شہدائے کربلاؑ اور دیگر آئمہ اطہار ؑکی نا فقط زیارت کیلئے تشریف لاتے ہیں بلکہ ان تابوتوں اور شبیہ جھولا حضرت علی اصغرؑ پر اپنے منتیں مرادیں مانتے ہیںاور تحقیق کے مطابق خدا اپنی ان محبوب ہستیوں کے وسیلے سے اہل سنت مکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کی منتیں مرادیں جلد پوری کرتاہے ، یہاں یہ بات بھی زہن نشین رہے کہ برصغیر پاک وہند میں محرم الحرام میں شہدائے کربلا ؑکی یادمیں تعزیہ داری کی روایت 400برس سے زائد عرصے پر محیط ہے، جس کی بنیاد مغل بادشاہ تیمور کے دور عہد میں ڈالی گئی جس میں دکن، دہلی، میرٹھ اور حیدر آباد کے اہل سنت نوابوں کا بھی گہرانقش نظرآتا ہے ۔

دریں اثناءخیر پور کے مومنین اور شیعہ ملی تنظیمات نے وفاقی حکومت ، صوبائی حکومت، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر متعلقہ حکام سے پر زور مطالبہ کیاہےکہ تکفیری ملاوارث علی حیدری کی جانب سے شہر میں فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوشش کا فوری نوٹس لیں،ملا وارث علی حیدری کا اہل سنت مکتب فکر سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں یہ تکفیری ناصبی ٹولے سے تعلق رکھتا ہے جن کے نذدیک کربلا نعوذباللہ دوشہزادوں کی جنگ تھی اور یزید اور اس باپ معاویہ قابل احترام ہیں ، اہل سنت تو خود خیرپور سمیت دنیا بھرمیں نواسہ رسول ﷺ امام حسین ؑاور ان کے باوفا اصحاب وانصار کی یاد میں عزاداری کے اجتماعات میں شرکت کرتےہیں، تبرکات کی زیارت کرتے ہیں،،منتیں مرادیں مانتے ہیں، نذرونیاز کرتے ہیں،لہذٰا ملا وارث علی حیدری اور اس جیسے دیگر متعصب افراد کی کڑی نگرانی کی جائے اور صدیو ں اور دہائیوں سے چلی آرہی مذہبی رسومات اور روایات کے خلاف ہرزہ سرائی سے روکا جائے ،باز نا آنے پر اسے فوری گرفتار کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button