مقبوضہ فلسطین

واپسی مارچ پر اسرائیل کی فائرنگ، 7 شہید 507زخمی

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے ستائیسویں واپسی مارچ میں 507 فلسطینی زخمی ہوئے جن میں 35 بچے4 خواتین 4 امدادی اہلکار اور دو صحافی شامل ہیں۔۔زخمی ہونے والوں میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

رواں سال تیس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر فلسطینیوں کے شروع ہونے والے واپسی مارچ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور فلسطینی عوام ہر جمعے کو غزہ اور مقبوضہ فلسطینی کی سرحدوں کے قریب مظاہرے کرتے ہیں۔تیس مارچ سے جاری واپسی مارچ پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں اب تک ایک سو نوے سے زائد فلسطینی شہید اور بیس ہزار سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے بہت سے ملکوں اور عالمی اداروں نے صیہونیوں کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button