دنیا

امریکہ کے ہاتھوں عام شہریوں کے قتل عام پر افغان پارلیمنٹ میں ہنگامہ

افغانستان کے پارلیمانی اسپیکر عبدالرؤف ابراہیمی نے کہا ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکہ کی زیرکمان بیرونی فوجیوں کے فضائی حملوں میں عام شہریوں کا قتل عام ایک بڑا جرم ہے اور اس سلسلے میں امریکہ اور نیٹو کو جواب دینا ہو گا۔
حالیہ دو ہفتوں کے دوران مشرقی افغانستان کے مختلف علاقوں پر امریکہ اور نیٹو کے رات کے فضائی حملوں میں سو سے زائد افراد مارے گئے ہیں جس پر افغان عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ افغان پارلیمنٹ میں اروزگان کے رکن عبیداللہ بارک زئی نے بھی کہا کہ رہائشی علاقوں پر امریکی طیاروں کی بمباری غیر قانونی ہے اور امریکہ کو اس جارحیت بند کرنا ہو گی۔
کابل کے رکن پارلیمنٹ اللہ گل مجاہد نے بھی کہا کہ حالیہ دو ہفتوں میں ننگرہار، میدان وردک اور کاپیسا پر امریکی حملوں میں دسیوں افراد مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button