حزب اللہ کی جانب سے اھواز فوجی پریڈ پرحملے کی شدید مذمت

24 ستمبر, 2018 11:28

لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے اھوازمیں فوجی پریڈ پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مزاحمتی تحریک کی کامیابیوں کے ردعمل میں یہ حملہ کیا گیا ہے۔

حزب کا کہنا ہے کہ ایران، شام اور لبنان کی جانب سے امریکہ اور ناجائز صہیونی حکومت کے خلاف مشترکہ مزاحمتی تحریک کے ردعمل میں یہ حملہ کیا گیا ہے.

حزب اللہ کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای کے نام پیغام میں ایرانی صوبہ خوزستان کے شہر اھواز میں ہونے والی دہشت گردی پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا اور اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی.

واضح رہے کہ صوبہ خوزستان کے شہراھواز میں ہفتے کے روز دہشت گردانہ حملے میں 25 افراد شہید اور 60 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

2:53 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top