پاکستان

عاشورہ کا پیغام ہے کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے، صدر پاکستان

شیعت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، آج کے دن ہمیں اسوہ حسینی کو یاد رکھنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ مقاصد، استقامت اور حق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیئے، واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button