سعودی عرب

مسجد نبوی ص کے بیرونی صحن میں فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

مدینہ منورہ(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبویﷺ کے بیرونی صحن میں فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق مسجد نبویﷺ کے بیرونی صحن میں ایک شخص نے ہوائی فائرنگ شروع کر دی، مسجد نبویﷺ کی سیکیورٹی فورس نے اسے گرفتار کر لیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا نفسیاتی مریض بتایا جاتا ہے۔ اس کے پاس پستول تھا جس سے وہ فائرنگ کر رہا تھا۔ گرفتار شدہ شخص کی عمر 42 سال بتائی جاتی ہے، سیکیورٹی فورس نے اسے مدینہ منورہ کے مرکزی علاقے کی پولیس کے حوالے کردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button