یمن
یمن پر سعودی جارحت متعدد یمنی شہید و زخمی
سعودی عرب اور اس کے اتحادی یوں کے جنگی طیاروں کے کل کے حملے میں جو الحدیدہ کے الحالی علاقے پر ہوئے 2 یمنی شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔
سعودی عرب اور اس کے آلہ کاروں کے الضالع صوبے کے نقیل الخشبه علاقے پر ایک گاڑی پر ہونے والے حملے میں ایک یمنی عورت شہید اور اس کا بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے لئے مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کی مکمل ناکہ بندی بھی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
یمن کی وزارت صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے اب تک بارہ سو سے زائد افراد گردے کے امراض میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔