ایران

عالمی سامراج امریکا، اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے، رہبر مسلمین جہاں

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کی شام تہران میں رہبرمسلمین جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔
رہبرمسلمین جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالمی سامراج امریکا، اسلامی ملکوں کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے ۔
آپ نے فرمایا کہ اسلامی ملکوں سے امریکا کی دشمنی اور کینہ کی اصل وجہ اسلامی ملکوں کی طاقت و توانائی ہے۔
رہبرمسلمین جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی، علاقے کے دو طاقتور اور آبرومند ممالک ہیں اور اسلامی دنیا کے لئے مشترکہ محرک رکھتے ہیں، بنابریں دونوں ملکوں کا تعاون تمام سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ پانا چاہئے ۔
رہبرمسلمین جہاں آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے میانمار کے بارے میں ترکی کے صدر کے موقف کی قدردانی کی اور مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ اہم مسئلہ ہے اور اس سے کبھی بھی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button