سعودی عرب

شاہ سلمان نے شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کو طلب کرلیا!

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں متنازعہ بیان دینے کے بعد سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے بغاوت پر اترنےوالےاپنے سگے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق برطانیہ میں موجود سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف کو احکامات موصول ہونے ہیں کہ وہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز سے ملاقات کرکے انہیں اطلاع دیں کہ سعودی فرمانروا نے انہیں فوری طلب کرلیا ہے ۔

واضح رہے کہ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے چند روز قبل لندن میں اپنی رہائشگاہ کے سامنے آل سعود کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یمن جنگ اور دیگر معاملات جیسے کہ بحرین ایشو کے ذمہ دار سعودی فرمانروا اور ولی عہد ہیں آل سعود نہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button