پاکستان

ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے،آرمی چیف

شیعیت نیوز :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایمان، اتحاد، تنظیم ہی سے ہمیں منزل مل سکتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے جب کہ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء، چیئر مین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی،سیاسی جماعتوں کے قائدین، غیرملکی سفراء، فنکا ر و ں اورسماجی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button