دنیا

مراکش; آل سعود کی مملکت کے زوال کی پیش گوئی کرنے والے خطیب کو برطرف کردیا گیا

مراکش (مانیٹرنگ ڈیسک) مراکش میں وزیر اوقاف ومذہبی امور نے ایک مسجد کے خطیب کو سعودی عرب میں آل سعودی کی مملکت کے زوال کی پیش گوئی کرنے پر برطرف کردیا ہے ۔ذرائع کے مطابق خطیب کانام ’’عبدلحمید نجاری‘‘ ہے اور وہ مراکش صوبہ برکان کی ایک مسجد میں بطور ۔۔۔خطیب فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

عبدالحمید نے اپنے آخری نما ز جمعہ کے خطبے میں سعودی عرب میں حج کے دوران مکہ میں تیز آندھی چلنے کے باعث خانہ کعبہ کی چادر ہٹ جانے کے واقع پر کہا تھا کہ خانہ کعبہ کی چادر ہٹ جانا اس بات کی علامہ ہے کہ آل سعود کی حکمرانی ختم ہونے جارہی ہے کیونکہ ایسا واقعہ پہلے بھی ایک اسلامی سلطنت کے دور میں ہوا جس کے بعد وہ سلطنت زوال پذیر ہوئی۔

عبدالحمید کی برطرفی کے بارے میں وزارت اوقاف ومذہبی امور کا کہنا تھا کہ عبدالحمید نجاری کے خطبے میں سیاسی رنگ شامل تھا جو مراکش قوانین کی مخالفت ہے جس پر عبدالحمید کو نوٹس بھی بھیجا گیا اور جواب طلب کیا گیا جس کے نہ آنے پر عبدالحمید نجاری کوبرطرف کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button