ایران

ایران سے عراق میزائلوں کی منتقلی کی خبریں من گھڑت اور جھوٹی ہیں، بہرام قاسمی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے عراق کو میزائل دینے سے متعلق امریکی وزیرخارجہ مائیک پمپیو کی تشویش پر سخت رد عمل دکھاتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ کی عراق کو میزائل دینے اور سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر2231کی خلاف ورزی سے متعلق تشویش بے بنیاد اور رائے عامہ کو فریب دینا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کو عراق کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی علاقے میں موجودگی ہی ناامنی اور عدم استحکام کی وجہ ہے۔

خیال رہے کہ امریکی ذرائع ابلاغ نے خبردی تھی کہ ایران مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات پر حملوں کے بچاؤ کے لیے، عراق کے شیعہ ساتھیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کر دیے ہیں اور وہاں مزید میزائل تیار کرنے کی استعداد حاصل کر رہا ہے، تاکہ علاقائی دشمنوں کو نشانہ بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button