پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لاپتہ افراد کے لیے تاریخی قدم اٹھانے کا اعلان کردیا

شیعت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لاپتہ افراد کے لیے تاریخی قدم اٹھانے کا اعلان کردیا، جبری گمشدگی کو قانونی جرم قرار دیا جائے گا،ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسلام آباد میں جبری گمشدہ افراد کے اہل خانہ کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ جبری گمشدگی خلاف آئین ہے، کسی بھی شخص کو جس پر کوئی الزام یا جرم عائد کیا جائے اسے لاپتہ رکھنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ، کسی بھی مجرم کو حبس بےجا میں رکھناقانوناًجرم ہے، ایسے افرادکو فوری طور پر عدالت میں پیش کیاجانا چاہئے، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہاکہ ہم ایسی پارلیمنٹ کے ذریعے ایسی قانون سازی کریں گےکہ جس کے مطابق کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی مجرمانہ جرم قرار دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button