ایران ، عراق کی پیشرفت، ترقی اور امن و سلامتی کا خواہاں ہے

01 ستمبر, 2018 09:39

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عراقی وزیر اعظم کے قومی سلامتی کے مشیرفالح الفیاض کی عہدے سے برطرفی کو عراق کا اندرونی معاملہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران ، عراق کی پیشرفت، ترقی اور عراق میں امن و سلامتی کا خواہاں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے لئے متحدہ ، ترقی یافتہ اور پائدار امن و سلامتی والا عراق سب سے اہم ہے ہم عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، عراق کے سیاسی رہنما اور عوام اپنے معاملات کو حل کرنے کی بہترین صلاحیت رکھتے ہیں۔

6:34 صبح مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔