یمن

یمن، سعودی اتحاد کا جاسوس طیارہ سرنگوں

یمنی فورسز اور قبائل نے مغربی ساحل کے علاقہ الغازہ میں سعودی اتحاد کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا۔

ادھر یمنی فورسز نے جیزان کے محاذ پر بھی سعودی عرب کے متعدد فوجیوں کو ہلاک کردنے کا دعوی کیا ہے ۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب دس ممالک کی ہمراہی کے باوجود ابھی تک یمن میں اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکا اور اسے یمن جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔

یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں نیز دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔

سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button