18 تا24 ذوالحج ہفتہ ولایت منایا جائے گا، مولانا صادق جعفری
شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری نے وحدت ہاؤس انچولی میں کراچی ڈویژن کے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے18 ذوالحج تا24 ذوالحج ہفتہ ولایت منانے کا اعلان کیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی چراغاں، سیمینارز، لیکچرزاور دیگر تربیتی پروگرام سمیت محافل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پرعلامہ مبشر حسن،میر تقی ظفر، اصغر زیدی، آصف رضوی، احسن عباس بھی ہمراہ موجود تھے۔








